Breaking NewsEducationتازہ ترین
محمد ارشد انصاری کے فن پاروں کی نمائش شروع ہوگئی
ملتان کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں محمد ارشد انصاری کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کیا۔
نمائش میں ارشد انصاری کے لینڈ سکیپ پورٹریٹ مٹی کے بنائے ہوئے آرٹ کے نمونے آویزاں کیے گئے ہیں۔
پرنسپل فائن آرٹس کالج ڈاکٹر صوفیہ عمر نے ارشد انصاری کے فن سے متعلق وائس چانسلر کو آگاہ کیا۔
اس موقعہ پر کالج کے اساتذہ مسعود اختر ، شہزاد اختر ، شگفتہ ریاض ، افرا خالد ، عادل حسین، خالد چوہان ، کالج کے طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نمائش یکم اپریل تک جاری رہے گی۔