Breaking NewsNationalتازہ ترین
ایس ای میپکو نے نئے احکامات جاری کردئے ، اب رات کوچیکنگ ہوگی

ایس ای میپکو ملتان سرکل انجینئر محمد منور خان نے بجلی چوروں کے خلاف دن رات چیکنگ کا حکم دیدیا‘ خصوصاً نائٹ چیکنگ پر فوکس کرنے کا حکم دیدیا‘ خصوصی کریک ڈائون کی نگرانی براہ راست ایس ای انجینئر محمد منور خان کریں گے ۔
ایگزیکٹو انجینئرزاپنی اپنی ڈویژنوں میں کارروائیوں کو مانیٹر کریں گے ، چھاپہ مار ٹیموں کی سربراہی ایس ڈی اوز خود کریں گے ۔
چیکنگ کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، نائٹ چیکنگ کے حوالے سے ٹارچز ، گاڑیوں ، سیڑھیوں اور دیگر سامان کا بندوبست کرلیا گیاہے۔
تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز ، میٹر انسپکٹرز سمیت عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


















