Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ

پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ریکروٹ کلاس کورس بیچ نمبر 61 کے جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ،پنجاب ذوالفقار حمید تھے ۔

اس موقع پرایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ ،پنجاب ذوالفقار حمید اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گوہر مشتاق بھٹہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے بہترین مارچ پاسٹ کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ ،پنجاب ذوالفقار حمید کو سلامی پیش کی، اور مارشل آرٹ کا مظاہر ہ بھی پیش کیا ۔

تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض، سی پی او خرم شہزاد حیدر، اے آئی جی ٹریننگ سید علی ناصر رضوی ،ایس ایس پی آپریشن حسام بن اقبال، اے آئی جی انویسٹی گیشن جنوبی پنجاب پولیس آفس رانا محمد اشرف ، سی ٹی او جلیل عمران،ایس پی سپیشل برانچ جاوید خان ، چیف کمشنر ایف بی آر عابد رضا بودلہ ، ان لینڈ کمشنر ریو نیو غلام سرور شاہ ،ڈ پٹی ڈا ئر ےکٹر ایف آ ئی اے عبدالاحد و دیگر افسران پولیس نے شرکت کی۔

جبکہ پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کے فیملی ممبران کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

تربیتی کورس سے پاس آؤٹ ہونے والے 1188 جوانوں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا ، کورس کا کل دورانیہ 9ماہ پر محیط تھا۔

جس میں 2 ماہ کمبٹ اوریئنٹیشن کورس شامل تھا۔

دوران کورس جوانوں کو بنیادی قوانین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹ ، فائرنگ ، ویپن ہینڈلنگ ،ڈیفنس ٹیکٹکس ٹریننگ اوربنیادی کمپیوٹر سے آگاہی کی تربیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے ٹریننگ ماڈیول، سرچ اینڈ اریسٹ بھی شامل کئے گئے۔

پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ ساتھ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر مہمان خصو صی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ ،پنجاب ذوالفقار حمید نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ملازمت مسلسل جدوجہد اورانتھک محنت کا تقاضا کرتی ہے، اور محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
جس کا عوام سے سب سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے محکمہ پولیس میں آپ کا بنیادی کردار ہے اپنے عمل اور کردار سے پولیس کے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کے لیے کوشاں رہیں۔

مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ ،پنجاب ذوالفقار حمیدنے دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر انہوں نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراچ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے ماتھے پر ہزاروں شہادتوں کا اعزاز سجائے جرائم کے خلاف سینہ سپر ہے۔

کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس گوہر مشتاق بھٹہ نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک دی، اور کہا کہ محکمہ پولیس میں آپ کو خوف کی علامت کی بجائے عوام کا ہمدردساتھی بن کر ان کی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کانسٹیبلان ، کانسٹیبل عبدالرحمان کو آل راؤنڈ فرسٹ، کانسٹیبل مجیب الرحمان کو آل راؤنڈ سیکنڈ ، کانسٹیبل سرفراز کو فرسٹ اِن پریڈ ، کانسٹیبل شہروز سلیم کو فرسٹ اِن فائر آنے پر اعزازی شیلڈ و نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔

پاسنگ آوٹ کے اختتام پرکما نڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گوہر مشتاق بھٹہ نے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ پنجاب ذوالفقار حمید کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button