Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کا ماہانہ اجلاس، یونین پر شدید تنقید

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایمپلائز پروگریسو لبرل گروپ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین محمد حر غوری اور چیف آرگنائزر ملک ندیم عباس بوسن شعبہ امتحانات میں منعقد ہوا۔

جس میں یونیورسٹی ملازمین کے مسائل اور ان کے حل پر غور و فکر کیا گیا،جامعہ میں ہونیوالے سینٹ اجلاس سے ملازمین کے سروس سٹرکچر کو اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہ بنوانے، سیکورٹی سٹاف کا سکیل 5 کا کیس نہ رکھوانے اور ملازمین کو 25 فیصد ڈسپئرٹی الاؤنس دلوانے میں ناکامی، سستی اور عدم دلچسپی دکھانے پر ایمپلائز یونین کےمنفی کردار کی مذمت کی گئی۔

اجلاس میں یونیورسٹی انتظامیہ سے 25 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کا کیس نوٹیفیکیشن کے مطابق فوری گورنر صاحب کو منظوری کے لیے بھیجنے کی استدعا کی گئی، مہر مرید عباس ہانسلہ، رانا ساجد علی نے زور دیا کہ انتقامی بنیاد پر تبادلوں کو منسوخ، أ
آڈیٹرز، سٹور کیپر اور کمپیوٹر آپریٹرز کا ٹائم سکیل بحال اور سکیل 1 تا 4 کے ملازمین میں سے سنیارٹی کی بنیاد پر کلرک بناۓ جائیں۔

اس موقع پرمہر آصف سیال، ملک وقار کھوکھر ، ملک منور وینس، طلعت سہو، مہر شاہد وگڑ ، ملک بلال وینس ، ارشد میتلا، عابد جٹ مہر وحید سیال، اعجاز بھپلا ، صفدر صمدانی، شکیل احمد، احمد گجر، ملک اسلم بوہنہ ،رفاق اعوان، اور کثیر تعداد میں دیگر ممبران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button