Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر یونیورسٹی گرلز چیمئین شپ لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی نے جیت لی
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹی گرلز کرکٹ چمپیئن شپ کے فائنل کے سلسلہ میں کرکٹ میچ ہوا۔
کنیئر کالج لاہور لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی لاہور کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔
کنیئر کالج نے 20 اوورز میں 56 بنائے اور ساری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی لاہور نے ایک وکٹ کے نقصان پر 8 اوورز میں 57 رنز بنائے اور اس طرح لاہو رکالج فار وومن یونیورسٹی لاہو ر نے چمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دوسری کنیئر کالج اور تیسری پوزیشن پنجاب یونیورسٹی نے حاصل کی۔
چمپیئن شپ کے مہمان خصوصی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان تھ،ے جنہوں نے کامیاب ٹیموں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔
اس موقعہ پر ڈاکٹر ثروت سلطان ، ڈاکٹر فواد رسول، عابدہ خان اور ترس محی الدین موجود تھے۔


















