Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈینگی ڈیوٹیاں اساتذہ کو مہنگی پڑگئیں ، کنوینس الاونس کی کٹوتی کرلی گئی

سکولوں میں تعطیلات کے دوران ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینا اساتذہ کو مہنگا پڑ گیا۔

تعطیلات کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے ہزاروں اساتذہ کی تنخواہ میں سے کنوینس الاونس کی مد میں لاکھوں روپے کٹوتی کرلی گئی۔

پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ اس وقت پریشان ہیں، جس پر ٹیچر ز یونینز نے احتجاج کا اعلان کردیا ۔

ان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجود اساتذہ کے کنوینس الاونس کی کٹوتی ناانصافی ہے۔
اساتذہ کو کنوینس الاؤنس فی الفور واپس ادا کیا جائے۔

جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ اکاونٹس آفس سے بات کررہے ہیں، ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاونس بنیادی حق ہے لازمی ملے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button