ویمن یونیورسٹی ملتان انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کرے گی
پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دی ویمن یونیورسٹی ملتان، کے شعبہ فزکس اور اورک کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آج سوموار سے شروع ہوگی جس کا عنوان ’’توانائی اور ماحولیاتی ترقی کے بارے میں عالمی چیلنجز‘‘ ہے ، کانفرنس کی میزبانی کے فرائض وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی سرانجام دیں گی جبکہ کانفرنس کے آرگنائزر میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ اکرم، ایسوسی ایٹ پروفیسر رخسانہ لانگ جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی ہیں کانفرنس میں امریکہ سے ڈاکٹر یاسین راجہ ، کینڈا سے پروفیسر مائیکل سٹینلز، پروفیسر ایڈرینا پیڈوئی کراس، برطانیہ سے رچرڈ تھرونٹن،پروفیسر ایلی یاسمین ، محمد طارق ساجد، ترکی سے افشاں گنگور اور ملک بھر سے سینئر پروفیسر ز شرکت کریں گے ، غیر ملکی مقررین ملتان پہنچ چکے ہیں کانفرنس کی افتتاحی تقریب صبح 10 بجے شروع ہوگی۔


















