Breaking NewsEducationتازہ ترین
دعوے دھرے رہ گئے، سمرا پبلک سکول کا قبضہ واگزار نہ ہوسکا

محکمہ تعلیم سکولز جنوبی پنجاب اور ایجوکیشن اتھارٹی ملتان گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان پر قبضہ واگزار نہ کرا سکی، اور تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ ملتان ،سیکریٹری جنوبی پنجاب ،سی ای او ایجوکیشن ملتان،ضلعی پولیس ،سکول ہیڈماسٹر اور اساتذہ رہنما بھی سکول کی عمارت واگزار نہیں کرا سکے ۔
جس کی وجہ سے سکول کےطلبہ اور اساتذہ سمیت تمام ہائی سکول سیٹ اپ کو ایک میل دور گورنمنٹ پرائمری گرلز سکول چاہ بوہڑ والی کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
سکول میں قبضہ کے بعد ڈیڑھ ناہ تک گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول کے طلبہ جی پی او دفتر کے سامنے سڑک پر بیٹھ کر پڑھتے رہے، مگر انکی شنوائی نہ کی گئی اور بالآخر انہیں اس عمارت کی بجائے گرلز پرائمری سکول کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


















