Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کو کنوینس الاؤنس دینے کےلئے اکاؤنٹس آفس کو مراسلہ تحریر

ڈینگی ڈیوٹیاں دینے والے اساتذہ کو کنوینس الاؤنس دینے کےلئے اکاؤنٹس آفس کو مراسلہ تحریر کردیاگیا۔
محکمہ اکاؤنٹس نے ڈینگی ڈیوٹی دینے والے اساتذہ کا کنوینس الاؤنس کاٹ لیا تھا ، اور جن کو ادائیگی ہوگئی تھی ان کی تنخواہوں سے واپس لے لیا جس سے اساتذہ میں پریشانی پائی جاتی تھی۔
جس پر سی ای اوز ملتان نے دو روز قبل کہا تھاکہ یہ اساتذہ کا حق ہے ان کو ملے گا ، جس پر اکاؤنٹس آفس کومراسلہ تحریر کردیاگیا ہے کہ اساتذہ کو قانون کے مطابق کنوینس الاؤنس دیاگیا تھا ، اس پر اعتراض درست نہیں ان کو الاؤنس کی رقم دی جائے ۔


















