زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام سیڈ سٹوریج کے موضوع پر انٹرنیشنل آن لائن سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی، جبکہ انٹرنیشنل گیسٹ اسپیکر یو نیورسٹی آف کیلیفورنیا پروفیسر ڈاکٹر کینٹ جے بریڈفورڈ اور ڈاکٹرہگو ہرچڈتھے۔
پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیڈ سٹوریج زراعت کا ایک انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ جس کو احسن طریقے سے انجام دے کر پاکستان کے اندر بیج کی قلت کو کم کیا جا سکتا ہے۔سیڈ سٹوریج کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیوڈائیورسٹی کو محفوظ کرنے کے لئے جدید طرز کے جرم پلازم کنزرویشن سینٹر قائم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
گیسٹ سپیکر پروفیسرکینٹ جے بریڈفورڈ نے کہا کہ بیج کی جرمینیشن کو محفوظ کرنے کے لیے جدید ڈرآئی جین ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔
ڈاکٹرہگو ہرچڈ نے شرکاکو جرم پلازم کنزرویشن کے جدید طریقوں کے بارے آگاہ کیا۔اور مزید کہا کہ بدلتے موسمی حالات کے پیش نظر بائیو ڈائیورسٹی کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
زرعی یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سیڈسائنس کے ڈاکٹر عامر بختاور نے پاکستان کے سٹوریج کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر آصف شہزاد۔ ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر محمود عالم سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


















