جنوبی پنجاب کے سکولوں میں 11کروڑ کا فراڈ ، اساتذہ کی تین سال کی تنخواہوں کا آڈٹ شروع

اکاؤنٹ آفس کے اہلکاروں اور اساتذہ کی ملی بھگت سے 11کروڑ روپے کا فراڈ کرلیا گیا، مگر یہ کارروائی جلدہی پکڑی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکولز کے حکام کے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ کچھ سکولوں کے اساتذہ کو کنوینس الاؤنس کی مدد اور ان کی واجبات کی مد میں لاکھوں روپے اداکئے جارہے ہیں، یہ سلسلے کچھ چارہ ماہ سے جاری ہے۔
انکوائری پر معلوم ہوا کہ جنوبی پنجاب کے کچھ سکولوں کے اساتذہ اور اکاؤنٹس آفس کے اہلکاروں نے مل کر منصوبہ بنایا ، اکاؤنٹس آفس کنوینس الاؤنس اور دیگر واجبات کی مد میں ان اساتذہ کو اضافی تنخواہ جاری کردیتا ، جو بعد میں برابر بربرا بر بانٹ لی جاتی ،اس طرح 11کروڑ روپے خردبرد کرلئے گئے۔
ذرائع کا کہناہے کہ اس میں ملتان کے 25 سکولوں کے اساتذہ شامل ہیں، جن سے فوری طور پر اضافی لی گئی رقم وصول کرلی گئی ہے۔
تاہم ان کے خلاف انکوائر ی کے ساتھ ساتھ پورے جنوبی پنجاب کے سکولوں کے اساتذہ کی تین سال کی تنخواہوں کا آڈٹ شروع کردیاگیا ہے، جس کے اختتام پر ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔


















