پیغام یونین آج ملک بھر میں احتجاج کرے گی

پیغام یونین جینکوز کی بندش اور ملازمین کو لو اسکیل میں ( سرپلس) ایڈجسٹمنٹ کرنے کے خلاف اہم اجلاس منعقد ہوا ،جس میں ملازمین کی کثیر تعدادِ نے شرکت کی شرکاء نے شدید الفاظ میں ملازمین کےساتھ ہونے والے اس ظالمانہ اقدام مزمت کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ ہم کسی صورت یہ ظلم نہیں ہونے دینگے 24/5/2021 کو واپڈا کی تمام کمپنیوں میں اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا جائیگا اور مرکزی صدر جنابِ سراج الدین ثاقب صاحب واپڈا ہاؤس لاہور میں احتجاج کرینگے۔
پیغام یونین اس مشکل حالات میں ملازمین کے ساتھ ہےملازمین اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ملکر ملازمین اور ادارے کو بچانا ہے اس کے لئے عدالتوں میں جانا پڑا تو جائینگے شمشاد شاہین نے کہا کہ پہلے اس ادارے کو پرائیویٹ ہونے سے بچانے کیلئے ملازمین نے قربانیاں دیں اب بھی ہائیکورٹ / شپریم کورٹ جانے کیلئے ملازم بھائیوں کی کمیٹیاں بنائیں جائیں اور پیغام یونین کے ساتھ مشاورت رکھیں پاورہاؤسیز کی بندش ملک کا سب سے بڑا نقصان اور ملازمین کی فیملیز کے ساتھ ظلم ہوگا جو اللہ کے فضل سے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔


















