Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : آر پی او اور کمشنر کا رمضان بازار کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض، کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے شمس آباد رمضان بازار کا معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان بھی ہمراہ تھے ۔

آر پی او ملتان نے رمضان بازار کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں کی حفاظت ترجیحات میں شامل ہے، کم نفری کے باوجود دیگر ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ رمضان بازاروں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سحری،افطاری ،تراویح کے اوقات میں بھی حفاظتی فرائض انجام دے رہی ہے ، اس مقصد کے لیے دس خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں، اور ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب دفتر، آر پی او دفتر سمیت مختلف دفاتر سے افسران اور اہلکاران کو دفاتر سے نکال کر ماہ مقدس میں عوام کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ عوام بلا خوف و خطر عبادات میں مشغول رہ سکیں اور خریداری کر سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button