سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ

موسم تبدیل ہوتے ہی سکولوں میں ڈینگی مچھر پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں تعینات فوکل پرسنز کو ڈینگی مچھر کے تدارک سے متعلق رپورٹ روزانہ بھجوانے کا حکم دیدیا۔
تفصیل کے مطابق سرکاری اور نجی سکولوں میں ڈینگی مچھر کے بچوں کی صحت پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے، جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے روزانہ سرگرمیاں کروائی جائیں اوران سرگرمیوں کی تصاویر اور رپورٹ بناکر محکمہ کو لازمی بھجوائی جائیں، احکامات پر لازمی عملدرآمد کیا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لمبی آستین والی قمیض پہنی جائے، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔
پودوں اور بیلوں کی کیاریوں میں مچھر مار سپرے کرائی جائے، جسم کے کھلے حصے، منہ اور بازوؤں پر مچھر بھگانے والا لوشن لگایا جائے، گھروں اور دفاتر میں مچھر مار سپرے، کوائل اور میٹ کا استعمال کیا جائے، کھڑکیاں اوردروازے بند رکھے جائیں۔


















