Breaking NewsEducationتازہ ترین
سالانہ پیپرز کیلئے بنے بنائے سوالیہ پیپرز بک ڈپو سے خریدنے پر پابندی عائد

محکمہ سکولز نے سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز کیلئے بنے بنائے سوالیہ پیپرز بک ڈپو سے خریدنے پر پابندی عائد کردی۔
بتایاگیا ہے کہ گزشتہ سال سکولوں میں بک ڈپو سے بنے بنائے سوالیہ پیپرز سے بچوں کے امتحان لیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق باہر سے خریدے گئے سوالیہ پیپرز آؤٹ آف کورس ہونے کے باعث بچوں کے فیل ہونے کا خدشہ ہے, اساتذہ پڑھائے گئے سلیبس کے مطابق سوالیہ پیپرز تیار کریں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات کیلئے سوالیہ پیپرز اساتذہ خود بنائیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے فراہم کردہ مواد سے بنائے جائیں گے۔


















