Breaking NewsEducationتازہ ترین
سائنس کالج میں مبینہ طور پر آگ لگا کر لکڑی کی چوری چھپانے کی کوشش ناکام

سائنس کالج ملتان میں کچھ عرصے قبل سرکاری لکڑی چوری ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں ،جس کی انکوائر ی ٹھپ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق منگل کی رات کو مبینہ طور پر گھاس پھوس کو آگ لگاکر چوری شدہ لکڑی کو بھی اس میں جلا دیاگیا جس کی شہریوں نے ویڈیو بھی بنائیں اور محکمہ کے افسروں کو اطلاع بھی دی
اس بارے میں کالج انتظامیہ نے موقف نہیں دیا، تاہم ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف کا کہنا ہے کہ اگ لگنے کی اطلاعات ہیں اس کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے ابھی آفیشلی طور پر اس معاملے پر کوئی رپورٹ تیار نہیں ہوئی ہے آج بدھ کو پرنسپل سے اس بابت تحریری طور پر جواب لیا جائے گا، معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا۔


















