Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس ؍سائنس (اے ڈی اے ، اے ڈی ایس ) سالانہ امتحان کے داخلے کی تاریخ میں توسیع

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیر انتظام ایسوسی ایٹ ڈگری آف آرٹس ؍سائنس (اے ڈی اے ، اے ڈی ایس ) سالانہ امتحان 2022 کے لیے بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم و فیس ارسال کرنے کی آخری تاریخ 2022-04-15 کی بجائے 2022-05-27 کردی گئی ہے۔
اسی طرح دوگنا فیس کے 22-4-22 سے بڑھا کر 27-5-22 کردی گئی ہے۔
تین گنا فیس کے ساتھ آخری تاریخ 10-5-22 سے بڑھاکر 3-6-22 کردی گئی ہے۔
امتحانی فیس اے ڈی اے 4000 روپے ، اے ڈی ایس 4200 پریکٹیکل فیس 1300 روپے ہے۔ مضمون تبدیلی 2000 روپے ہے۔
مزید معلومات کے لیے دفتر کنٹرولر امتحانات بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔


















