Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کے سروس ریکارڈ میں بے شمار غلطیوں کا انکشاف

پنجاب بھر کے اساتذہ کو اب اپنے سروس ریکارڈ کی درستگی کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا، اساتذہ اپنے ہی ڈسٹرکٹ کے سی ای او آفس سے غلطی درست کرواسکیں گے، نام،عہدہ، پرموشن، معطلی، سنیارٹی لسٹ، کیوآر کوڈ اورٹرانسفر سمیت دیگر تعیناتیوں کے ریکارڈ میں غلطی کو درست کیا جاسکے گا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو سکول انفارمیشن سسٹم تک رسائی دینا خوش آئند فیصلہ ہے، اساتذہ کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا اور وہ اپنے ضلع سے ہی ریکارڈ درست کرواسکیں گے۔


















