Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز نےبچوں کو خلاصہ جات اور ہیلپنگ بکس پڑھانے پر پابندی لگادی

بیشتر سکولوں میں امتحانات کے نام پر بچوں کو خلاصہ اور ہیلپنگ بکس فروخت کی جارہی ہیں، محکمہ سکولزنے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایت جاری کی ہے کہ سکولوں میں صرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سےفراہم کی گئی مفت کتابیں پڑھائی جائیں گی۔
پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں کسی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام اتھارٹیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کریں۔


















