Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سرکاری ریونیو نادھندگان کے خلاف گھیرا تنگ

ضلعی انتظامیہ ملتان نے سرکاری ریونیو نادھندگان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز کارروائی کے دوران مظفر آباد کے عمر حیات کو 5 لاکھ سے زائد زرعی انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے 5 لاکھ سے زائد زرعی انکم ٹیکس ریکوری بھی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری واجبات کی وصولی کا ٹاسک دیا ہے۔

سرکاری نادھندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے گا۔

خواجہ عمیر محمود نے بتایا کہ نادھندگان کے گھروں پر نوٹس اور اعلانات بھی کرائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button