کمشنر ملتان کا ایس او ایس ویلیج کا دورہ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا، اور بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ سب کو خوشیوں میں شریک کرنا عیدالفطر کا پیغام ہے۔والدین کے سہارے سے محروم بچے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہیں۔ ایس او ایس ویلج بے سہارا بچوں کے لئے مثالی پناہ گاہ اور درسگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بچے ایس او ایس ویلج میں اچھے ماحول میں رہ رہے ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن سرفراز احمد نے کہا کہ بے آسرا بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت سے انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کی سمت دکھائی جاسکتی ہے۔
ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں۔اظہر بلوچ نے کہا کہ دکھی انسانیت جی خدمت میری زندگی کا مقصد ہے۔
مزید برآں ایس او ایس ویلج میں اظہر بلوچ کے تعاون سے بچوں، ماؤں، سٹاف، یوتھ میں کپڑے، تحائف تقسیم کئے گئے۔
ڈائیریکٹر کامران یوسف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلمیٰ اسلم موجود تھیں۔


















