Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ٹو فیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز فوری طورپر اُتار کر مرمت کرانے کا حکم

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ آپریشنل افسران ٹو فیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز فوری طورپر اُتارکرمرمت کے لئے ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ بھجوائیں اور ان کی جگہ دوسرے ٹرانسفارمرز نصب کرکے بجلی فراہم کی جائے۔ غفلت اور نااہلی کے مرتکب افسران و ملازمین کے محکمانہ قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔
وہ میپکو رحیم یار خان سرکل کے دورے کے موقع پر افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز اور کمپلینٹ سنٹرز کا عملہ مستعد رہے اور درج ہونے والی شکایات پر کم سے کم وقت میں کاروائی کرے۔ لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف کے حصول کے لئے ہرممکن جدوجہد کی جائے۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے کنکشنوں کی ازسرنوچیکنگ کرکے رپورٹ تیار کی جائے اگر کسی ڈیڈ ڈیفالٹر کا کنکشن موقع پر چلتاہواپایاگیاتو متعلقہ آپریشنل افسر اور سپروائزری سٹاف ذمہ دارہوگا۔ سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور محکموں سے واجبات /بقایاجات وصول کرنے کے لئے سربراہان سے رابطہ کیاجائے تاکہ جلد از جلد ادائیگیاں ممکن بنائی جاسکیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ افسران دلجمعی سے دفتری امور سرانجام دیں اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز روزانہ کی بنیاد پر سب ڈویژنل اور ڈویژنل کمپلینٹ سنٹرز میں شکایات کی مانیٹرنگ کریں۔ لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹی اینڈ پی کا بھرپور استعمال کیاجائے تاکہ حادثات کی شرح میں بھی کمی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری رکھاجائے اور عائد کردہ جرمانوں کی رقم وصول کرکے محکمہ کے خزانے میں جمع کروائی جائے۔ مقدمات کا اندراج کروانے کے لئے متعلقہ پولیس افسران سے رابطہ رکھاجائے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو رحیم یار خان سرکل اشرف علی نے سی ای او میپکو کو سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button