زکریا یونیورسٹی میں حسن قرات ، نعت خوانی ، تقریری بیٹنگ ، کیلی گرافی اور کوئز کے مقابلے

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں شان رمضان بین شعبہ جاتی مقابلے منعقد کیے گئے ۔
ناظم امور طلباء اور شعبہ اسلامیات کے زیراہتمام حسن قرات ، نعت خوانی ، تقریری بیٹنگ ، کیلی گرافی اور کوئز کے مقابلےکروائے گئے۔
پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبرکنڈی نے میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے۔
اس موقعہ پر آر او ڈاکٹر طاہر محمود ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر فواد رسول ، چیئرمین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی اور ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر بھی موجود تھے۔
مقابلوں کے نتائج کے مطابق طالبات کے حسن قرات کے مقابلے میں تہمینہ ، نادیہ نے پہلی ، فضہ امتیاز نے دوسری اور عمارہ اکرم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طلبا کے مقابلہ حسن قرات میں حافظ محمد اظہر نے پہلی ، محمد ارسلان نے دوسری اور قاری محمد جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کوئز کے مقابلے میں حافظ فیض اور احمد دین نے پہلی ، عبدالمالک اور عدنان سہیل نے دوسری جبکہ رمیض راجہ اور محمد حسیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طالبات کے مقابلہ نعت خوانی میں عیشہ نے پہلی ، تہمینہ نے دوسری اور مریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طلبہ کے مقابلہ نعت خوانی میں حافظ محمد اسامہ نے پہلی ، مشہود اسلم نے دوسری اور محمدجبران نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ میشم عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پیٹنگ کے مقابلے میں مہہ جبین اکرم نے پہلی ، حبہ اکرم نے دوسری جبکہ میشم عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کیلیگرافی کے مقابلے میں عشر خان نے پہلی ، حمزہ منظور نے دوسری، جبکہ مریم اجمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فیکلٹی کے مقابلہ میں حسن نعت میں ڈاکٹر اسماء ناز نے پہلی ، ڈاکٹر اللہ بخش خان نے دوسری ، صابر ادریس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طالبات کے اردو تقریری مقابلوں میں زیشاہ اشفاق پہلی ، عائشہ طاہر دوسری اور فاطمہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
طلبہ کے اردو تقریری مقابلہ میں فاروق کی پہلی ، محمد علی کی دوسری اور محمد خالد کی تیسری پوزیشن رہی۔
طالبات کے انگلش تقریری مقابلہ میں ماہم پہلی ، وردہ دوسری اور مزلفہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ طلبہ انگلش تقریری مقابلہ میں ضیاء الدین پہلی ، محمد رضا دوسری اور علی خاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔


















