Breaking NewsNationalتازہ ترین
بینظیر بھٹو کے سابق سیکورٹی آفیسر امجد ملنگی انتقال کرگئے
سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سابق سکیورٹی آفیسر میاں امجد سفیان ملنگی انتقال کر گئے۔
ان کی میت اسلام آباد سے ملتان لائی گئ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جلال مسجد گلگشت کالونی کے سامنے والے گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سابق جج اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر، گورنمنٹ ایمرسن کالج کے شعبہ اردو کے سابق سربراہ پروفیسر نعیم اشرف، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل 4 شیخ ناصر محمود. سید ظفر حسنین. سید احمد کاشف. سابق طالب علم رہنما عمران احمد مانی. شیخ اظہر ممتاز. شاہد کریم. عاصم نصیر وارثی. شیراز وارثی سمیت سیاسی و سماجی شخصیت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کی قل خوانی آج بروز جمعرات بعد نماز فجر جلال مسجد گلگشت کالونی میں ہوگی۔

















