جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج کی مذمت
جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین پر تشدد اور لاٹھی چارج پر صدرا کیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بہاءالدین زکریا اور مرکزی سیکرٹری فپواسا ڈاکٹر محمد ریاض کا شدید رد عمل سامنے أیا۔
جامعہ بلوچستان کے ملازمین اور اساتذہ تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے دو ماہ سے سراپۀ احتجاج ہیں.
افسوس کی بات یہ ہے کہ گورنمنٹ دادرسی کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر أئ ہے۔ ایک سوچی سمجھی سکیم کے تحت پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ کو کلاس اور لیبارٹری سے نکل کر سڑکوں پر أنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر ریاض نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر جامعہ بلوچستان کی اساتذہ اور ملازمین کی فوری دادرسی نہ کی گئی تو پورے پاکستان کی جامعات میں تدریسی و تحقیقی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔
ڈاکٹر ریاض مرکزی سیکرٹری جنرل فپواسا نے وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ جامعہ بلوچستان کے فنڈز فوری جاری کروائیں ، اور ملازمین و اساتذہ پر تشدد میں ملوث افراد وافسران کو ملازمت سےفوری برخاست کر کے قرار واقعی سزا دیں۔

















