Breaking NewsNationalتازہ ترین
حکومت کا سی پیک اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق قائم سی پیک اتھارٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کیلئے نئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہدایات جاری کردیں۔
حکومت نے سی پیک اتھارٹ کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ جلد ہی وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک سمری ارسال کی جارہی ہے کہ وہ سی پیک اتھارٹی کو ختم کردیں، کیونکہ یہ ادارہ ایک بوجھ بن گیا ہے جس پر بے تحاشا وسائل ضائع کئے جارہے ہیں، جبکہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد سست روی کا شکار ہے۔

















