ہائرایجوکیشن کمیشن کے4 ممبران کی رکنیت منسوخ کرنے کافیصلہ کرلیا

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرطارق بنوری نے وزیراعظم شہبازشریف کوچاروں نام بجھوادیے ہیں، جن میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹرعطاء الرحمان،سابق سیکرٹری پلاننگ کمیشن شیخ اکرم،نادرا پنجوانی اورعارف بٹ شامل ہیں۔
ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرطارق بنوری نے کمیشن کے باقاعدہ اختیارات ملنے کے بعدسب سے پہلا ایکشن لیتے ہوئے کمیشن کے غیرقانونی ممبران کی رکنیت ختم کرنے کیلیے عدالت عالیہ کے بعد اب وزیراعظم شہباز شریف کے نام باقاعدہ لیٹرجاری کردیاہے ۔
جس میں کہا گیاہے کہ کمیشن کے ممبران میں از خود اور مبینہ سفارش کے باعث تعینات ہونے والے 4 ممبران کی رکنیت ختم کی جائے۔
بتایاگیا ہے کہ کمیشن ممبران کی معطلی کے بعد کمیشن کے ممبران کی شفاف تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔
جس کے بعد ایچ ای سی کے مستقل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔


















