Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

خاندانی منصوبہ بندی بنیادی انسانی حق اور وقت کی ضرورت ہے : اے ڈی سی جی ملتان

اے ڈی سی جی ملتان میاں رضوان نذیر نے محکمہ بہبود آبادی کے SMD Float کے ذریعے آگاہی مہم کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن وقت کی اہم ضرورت ہے ، اور یہ باقائدہ خاندانی منصوبہ بندی سے ممکن ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان آفتاب احمد اعوان نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی نے یہ ADP سکیم کا پراجیکٹ بنیادی طور پر 08 اضلاع میں شروع کیا ہے، اور یہ سلسلہ فی الحال ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

بڑی سکرین کی حامل فلوٹ وین شہر بھر میں چکر لگائے گی، اور مختلف پبلک مقامات پر رک کر محکمہ کے اشتہارات اور پیغامات نشر کرے گی۔

اس فلوٹ وین کے ذریعے بڑی سکرین پر محکمہ کے کم عمری کی شادی کے نقصانات، ماں بچے کی صحت، ماں کے دودھ کی افادیت اور وقفے کا بہترین ذریعہ، چھوٹے کنبے کی فوائد جیسے پیغامات نشر کر کے لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی ترغیب دی جائے گی ، اور ان کی رہنمائی کی جائے گی ۔

اس پراجیکٹ کے فوکل پرسن اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان محمد حسن نے بتایا کہ دی گئی ہدایات کے مطابق 30 روز کے لیے شیڈول تیار کر لیا گیا ہے ۔

گاڑی عملے کے علاوہ محکمہ کے دو لوگوں کو بھی ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔

تین تین دن کے حساب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مزید نگرانی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں تاکہ اس پراجیکٹ کے صحیح نتائج اور پورے پورے فوائد حاصل کئے جا سکیں-

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button