Breaking NewsNationalتازہ ترین
کمشنر ملتان کا انسداد ڈینگی مہم براہ راست مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے انسداد ڈینگی مہم کی براہ راست مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے دوران میٹنگ محکمہ صحت سے ڈینگی لاروا منگوا کر بریفننگ لی۔
اںہوں نے قنسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ڈینگی لاروا کی شناخت اور تلفی پر آگاہی دی جائے۔
ڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل عمارات سیل کرکے مقدمات درج کئے جائیں۔کسی بھی مقام پر پانی جمع نا ہونے دیا جائے۔ خشک اور صاف ماحول ڈینگی سے پاک ملتان ڈویژن کا ضامن ہے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈویژن میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 62 نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
کورونا ویکسینیشن فرسٹ ڈوز میں 95٪،سیکنڈ ڈوز میں 87٪ٹارگٹ حاصل کیا جاچکا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز نے تفصیلی بریفنگ دی۔


















