Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا آپریشن سٹاف حاضر رہے گا

عیدالفطر کے پیش نظر ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے آپریشنل سٹاف کی یکم مئی سے چار مئی تک عید کی چار یوم کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
مانیٹرنگ آفیسرز سمیت ورکرز، ڈرائیورز اور ورکشاپ کا عملہ عید کی چھٹیوں میں ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔
آپریشنل سٹاف 2 جون تک ہر جمعرات کو متبادل چھٹی کرے گا۔
کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر کی ہدایت پر اس سلسلے میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
عید ایام میں ڈپٹی منیجر آپریشنز اور سیکٹر انچارج شہر کے14 سیکٹرز میں صفائی کی مانیٹرنگ سرانجام دیں گے۔
آپریشنل سٹاف کو معمول کی صفائی کے علاوہ عیدگاہوں، مساجد، چوکوں اوربڑی شاہراہوں کی صفائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔


















