Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ آخر ی افطاری محال, چاندرات خراب کردی

میپکو حکام دعوؤں کے برعکس لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا کا آخری روزہ اور چاندرات خراب کردی ، چار چار گھنٹے بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔
ذرائع کے مطابق میپکو اس وقت 39 سو میگا واٹ بجلی ضرورت ہے حکام کا دعویٰ ہے ان کو پوری بجلی مل رہی ہے، تاہم لوڈ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے 60 سے 80میگا واٹ کی کمی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے چار چار گھنٹے کے لئے فیڈرز بند کرنا پڑرہے ہیں جیسے اضافی لوڈ ختم ہوگا بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنادی جائے گی ۔
دوسری طرف شہریوں نے احتجاج کیا کہ اس حکومت نے آتے ہی لوڈ شیڈنگ شروع کی، اور یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا نہ کرسکے اب عید کے ایام میں جانے کیا حشر کریں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کم سے کم عید کے ایام میں لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے ۔


















