Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب کے اسپتالوں میں مفت ادویات، وزیراعظم نے تجاویز مانگ لیں

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات کی مفت فراہمی یقیبی بنانے کے حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر اہم ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں وزیراعظم نے پنجاب کے تمام اسپتالوں میں ادویات مفت فراہم کرنے کی تجاویز مانگ لی ہیں ۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، سابق وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق و دیگرحکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے۔

وزیراعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ عید کے بعد آٹے کی فراہمی کوعوام تک سستا بنایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button