Breaking NewsSportsتازہ ترین
عید کرکٹ گالا کا انعقاد
صدیقی کرکٹ گراؤنڈ میں عید کرکٹ گالا منعقد کیا گیا ، جس میں ملتان کی مشہور ٹیموں نے حصہ لیا ۔
فائنل میچ باغ بیریاں الیون اور مسوانہ الیون کے درمیان کھیلا گیا ، باغ بیریاں الیون نے پہلے کھیتے ھوئے مقررہ اوورز میں انچاس رنز بنائے ، رانا وقار پچیس رنز بنا کرٹاپ سکورر رہے ،مسوانہ الیون کی طرف سےحافظ عامر نے چار وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ھوئے مسوانہ الیون نے بآسانی دوکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرلیا، فیصل ڈوگرشاندار بیٹنگ کرکے مین آف دی میچ رھے۔
مہمان خصوصی سیای رہنماارشد بھٹہ سماجی رہنما پروفیسر محمود ڈوگر اور ملک قاسم نے انعمات تقسیم کئے۔
ابرار ڈوگر معاویہ اثمارحیدر۔ علی شہزاد عمیر اور عاقب نے ٹورنمنٹ کا انتظام کیا۔




















