Breaking NewsEducationتازہ ترین
عید کی تعطیلات کے بعد سکول کھل گئے ، حاضری بہت کم رہی

عید کی تعطیلات کے بعد صوبے بھر کے سکول کھل گئے ہیں، گزشتہ روز طلبا وطالبات کی حاضری 50فیصد سے بھی کم تھی ، جبکہ مضافات کے علاقوں کے سکولوں میں یہ حاضری اور بھی کم ہوگئی ۔
سکول حکام کا کہنا ہے کہ سکولوں میں مکمل حاضری سوموار سے ہونے کی امید ہے ، شدید گرمی کی وجہ سے والدین بھی طلبا کو سکول بھیجنے میں لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ، تاہم سوموار سے باقاعدہ مانیٹرنگ کو سخت کردیاجائے گا اور حاضری کو بڑھایا جائے گا۔




















