Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کارڈز نہ بن سکے ، سیکورٹی حکام کو مسائل کا سامنا

زکریا یونیورسٹی میں سیکورٹی الرٹ کے بعد آوٹ سائیڈر کو روکنے کےلئے کارڈ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا، تو انکشاف ہوا کہ 90 فیصد طلبا کے سٹوڈنٹس کارڈ ز ہی نہیں بنے ،جس کی وجہ سے سیکورٹی عملے سے تلخ کلامی معمو ل بن گئی۔
طلباء کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ والے کارڈ ز نہیں بنا کردے رہے، جبکہ سیکورٹی عملہ کارڈز چیک کرتا ہے مسئلہ پید ا ہوجاتا ہے ۔
اپنی شناخت کرانا مشکل ہوجاتی ہے کئی بار انتظامیہ کو کہا گیا کہ کارڈز بنائے جائیں، مگر کوئی سننے کو تیار نہیں، اگر انتظامیہ کارڈ زنہیں بنانا چاہتی تو گیٹس پر طلبا کو ذلیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔




















