Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کا سسٹم بیٹھ گیا ، ٹرپنگ سے لاکھوں روپے کی اشیا جل گئیں، شہریوں کا گرمی سے برا حال

سورج سوا نیزے پر آتے ہی میپکو کا سسٹم جواب دے گیا، پورے شہر میں ٹرپنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ، لوڈشیڈنگ کےخاتمے کے دعوے بھی دھرے رہ گئے ۔

گزشتہ روز پورے ملتان شہر میںبجلی کی ٹرپنگ براحال کردیا، 10منٹ بجلی آتی اور 15منٹ تک بند رہتی ، بجلی کے آنے جانے سے لاکھوں روپے کی بجلی اشیا جل گئیں ،جس پرشہریوں نے احتجاج کیا۔

ان کا کہناتھا کہ میپکو حکام نے لوڈشیڈنگ کا نیا طریقہ ایجاد کرلیا ہے، ہمار انقصان ہورہا ہے شدید گرمی آتے ہی سسٹم کی خرابی کا بہانہ بنادیاگیا، گزشتہ سال تو ایسا نہیں تھا یہ ملکر عوام پر زندگی کو تنگ کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں مضافات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، کئی کئی گھنٹے بجلی بندرہنا معمول ہوگیا ہے، جبکہ بھاری بھرکم بل بھجوائے جارہے ہیں۔

اس بارے میں میپکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے، یہ معمول کا شٹ ڈون ہے جو مرمت کےلئے لیاجارہا ہے ، گرمی کی شدت کی وجہ سے سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے ، جس کی وجہ سے ٹرپنگ ہورہی ہے، موسم کی شدت میں کمی آتے ہی بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہوجائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button