Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تین ارب، 55 کروڑ ، 55 لاکھ کا نان سیلری بجٹ جاری

سکولوں کی ضروریات پوری کرنے کےلئے تین ارب، 55 کروڑ ، 55 لاکھ کا نان سیلری بجٹ جاری کردیاگیا ملتان کو 9 کروڑ 86لاکھ روپے کی فنڈز دئے گئے ۔

تفصیل کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے نان سیلر ی بجٹ کی آخری قسط جاری کردی ، آخری کوارٹر میں تین ارب55کروڑ، 55 لاکھ روپے 36 اضلاع کو جاری کئے گئے ۔

جاری مراسلے کے مطابق اٹک کو 7 کروڑ 23 لاکھ روپے ، بہاولنگر کو 11 کروڑ68 لاکھ، بہاولپور 8 کروڑ74لاکھ ، بھکر کو 12کروڑ 47لاکھ روپے ، ڈی جی خان 9 کروڑ 52 لاکھ روپے ، جھنگ کو 10 کروڑ89 لاکھ روپے ، لودھراں 5 کروڑ39لاکھ روپے، ملتان 9کروڑ86لاکھ روپے ، مظفر گڑھ، 13کروڑروپے ، فیصل آباد، 22 کروڑ98لاکھ روپے ، رحیم یار خان ، 16کروڑ 39 لاکھ روپے ، راجن پور چھ کروڑ 66 لاکھ روپے ، سرگودھا 12 کروڑ80لاکھ روپے ، خانیوال 12 کروڑ 53لاکھ روپے ، لاہور 14 کروڑ 86لاکھ روپے ، لیہ 11 کروڑ 13لاکھ روپے ، وہاڑی 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے وہ تمام سکولوں کو بروقت فنڈز ٹرانسفر کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button