Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قبل از وقت انتخابات: وزیر اعظم شہباز شریف اور کابینہ ارکان لندن روانہ

مسلم لیگ ن کے اندر سے قبل از وقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں، وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ ارکان لندن جائیں گے ، جہاں وہ نواز شریف سے الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کریں گے۔

حکومت پر الیکشن کے لئے دباؤ بڑھ گیا اور مشکل معاشی فیصلے سے مقبولیت میں کمی سے ن لیگ قیادت پریشان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ن لیگ کی سینئر قیادت کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کیلئے آج رات لندن روانہ ہوں گے، اجلاس میں نوازشریف لیگی رہنماؤں سے الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کریں گے۔

بعض لیگی رہنماؤں نے نواز شریف کوفوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا ،جبکہ الیکشن اصلاحات میں تاخیر پر بھی بعض رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے نوازشریف نے لندن میں ن لیگ کی سینئر قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ، شاہدخاقان عباسی پہلے سےہی ملک سے باہر ہیں جبکہ احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، سعدرفیق ، خرم دستگیراوردیگر رہنما لندن میں ہونیوالےاجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی، اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button