Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری کالجز میں بغیر ٹریننگ کورسز کے اساتذہ کی تقرریوں کا انکشاف

صوبے بھر کے سرکاری کالجوں میں بغیر ٹریننگ کورسز کے ہی اساتذہ کی تقرریاں کی جا رہی ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے 2011ء میں ٹیچرز انڈکیشن ٹریننگ کی شرط عائد کی تھی،محکمہ ہائرایجوکیشن اپنی ہی پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں ہے،سرکاری کالجوں میں 2011ء کے بعد ہونے والی تمام بھرتیوں میں اساتذہ کی بغیر ٹریننگ تقرریاں کی گئیں۔
پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت قائم اکیڈمی کے باوجود انڈکشن ٹریننگ کورسز نہیں کرائے گی واضح رہے کہ انڈکشن ٹریننگ کورس میں اساتذہ کو کیمونیکیشن سکلز، کلاس مینجمنٹ سکھائی جاتی ہے، انڈکشن ٹریننگ کورس میں ڈریس کوڈ، کالج قوانین، امتحانی طریقہ کار پر تربیت دی جاتی ہے۔



















