Breaking NewsSportsتازہ ترین
نشاط بوائز ہائی سکول پیر خورشید کالونی برانچ میں سپورٹس تقسیم انعامات کی تقریب

نشاط بوائز ہائی سکول پیر خورشید کالونی برانچ میں سپورٹس تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ،جس کے مہمان خصوصی چیرمین ملتان بورڈ حافظ محمد قاسم تھے ۔
انہوں نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے، تاکہ ان کی ذہنی نشورنما ہوتی رہے ، سپورٹس طلبا کے کردار کو بناتے ہیں اس لئے ایسے طلبا کی حوصلہ افزائی کی جائے جو پڑھائی کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں حصہ لیتے ہوں ۔
نشاط سکول بڑے متوازن طریقےسے اس فارمولے پر چل رہا ہے جو قابل ستائش ہے ۔
آخر میں طلباء، اساتذہ،کوآرڈینیٹرز اور پرنسپلز میں شیلڈ، سرٹیفیکیٹ اور میڈلز پہنائے۔
اس موقع پر پرنسپل محمد عارف کے ساتھ دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔




















