پی سی بی اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز اختتام پذیر

وہاڑی، ڈی جی خان اور ساہیوال میں 10 مئی بہاولپور ڈویژن میں 11 مئی اور ملتان ڈویژن کے ٹرائلز 12 مئی کو ہوئے۔
ان تمام ٹرائلز میں سائوتھ پنجاب کی کل 307 نوجوان کرکٹرز نےشرکت کی۔
ٹرائلز کے آخری سیشن میں ڈاکٹر عبدلصبور(چیف ایگزیکٹو ) اور انیس خواجہ ( چئیر مین ) سدرن پنجا ب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی ٹرائلز کا جائزہ لیا ،اور کھلاڑیوں سے بات چیت کے دوران خواتین کرکٹ کی ترویج اور سہولیات میں بہتری کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چئیر مین ( ایس پی سی اے) انیس خواجہ نے کہا کہ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن خواتین کرکٹرز کے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کیلئے پی سی بی وومن ونگ کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
محمد عبدالصبور صاحب نے کہا کہ خواتین کرکٹ کیلئے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن محفوظ ماحول مہیا کرنے کیلئے تماک کاوشییں کر رہا ہے، اور خوشی کی بات ہے کہ دن بدن خواتین کرکٹرز کے ٹیلنٹ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور پی سی بی وومن ونگ کے کوچز کامران حسین، شاکر قیوم، علی نیازی، راجہ ارشد حیات، حنیف کاشف، عامر رفیق، حماد طارق اور ایس پی سی اے کی نمائندہ زنیرہ شفق نے ان ٹرئلز میں 128 پوٹینشل کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا، اور اب آئندہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔




















