Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بینک اور زرعی یونیورسٹی میں ایم او یو سائن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور بینک آف پنجاب ایگری بزنس ڈویژن کے مابین کسانوں کی زرعی پیداوار کو بڑھانے اور ان کو مارکیٹ تک مواقع فراہم کرنے کے موضوع پر ایک تعاون کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

اس باہمی اشتراک کا مقصد کسانوں کی فلاح اور ملک میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران کے پیش نظر مختلف مسائل کو حل کرنا ہے۔

وائس چانسلر زرعی جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی( تمغہ امتیاز )نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف پنجاب ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ زرعی تحقیقات کے ذریعے زرعی پیداوار اور مارکیٹنگ کے چیلنجز کو بہتر حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

زرعی جامعہ نے اس سے پہلے بھی کسانوں کی بہتری کے لیے بہت سے ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

آج زرعی جامعہ کے طلباء و طالبات اس مقام پر ہیں کہ 84 فیصد اپنا بزنس یا نوکری کر رہے ہیں۔ جو مختلف اداروں کے باہمی اشتراک سے تکمیل تک پہنچا۔

بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ آصف ریاض نے اس موقع پر کہا کہ بینک آف پنجاب ہمیشہ ہونہار طلبہ کو اپنے انٹرن شپ پروگرام میں مصروف عمل رکھتا ہے تاکہ وہ پریکٹیکل فیلڈ اور کسانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مثبت نمایاں کردار ادا کر سکیں ۔

مزید کہا کہ آج کا زرعی جامعہ کے ساتھ اشتراک زرعی انقلاب کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔ پنجاب بینک ایگری بزنس ڈویژن نے زرعی جامعہ ملتان کی اتنے کم عرصے میں ریسرچ کے میدان میں نمایاں کامیابیوں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر پنجاب بینک کی ٹیم کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر محکم،ڈاکٹر عابدحسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button