Breaking NewsEducationتازہ ترین
جعلی ووچر کیس: محمڈن لا کالج کو واجبات جمع کرانے کا حکم
جعلی ووچر جمع کرانے والے پرائیویٹ لا کالج کواپنے واجبات فوری جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔
اس سلسلے میں محمڈن لا کالج کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحان 2019 میں اپ کی طر ف سے 112طلبا کے جعلی ووچر سامنے آئے تھے ۔
گورنر چانسلر کے احکامات کی روشنی میں ان طلباء کے واجبات جو 13 لاکھ 44ہزا ر روپے بنتے ہیں فوری طور پر ادا کئے جائیں گے، ورنہ آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات میں ان طلباء کے کیسز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔