زکریا یونیورسٹی کے ٹیکسٹائل کالج میں پہلا انٹرنیشنل سیمینار

بہاالدین ذکریا یونیورسٹی کالج آف ٹیکسٹائل انجینئرنگ فیکلٹی آف انجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلے بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے صدارت کی.ڈین ڈاکٹر طاہر سلطان,پرنسپل ٹیکسٹائل کالج ڈاکٹر عامر شیرازی اور پروجیکٹ مینجر ڈاکٹر عبدالوقار راجپوت نے مہمانوں کا استقبال کیا.
مہمانوں میں یونیورسٹی آف ویسٹ ایٹیکا یونان کے پروفیسر ڈاکٹر جارج,ڈاکٹر کائریاکی، اور آئیونس کرونس جبکہ یونیورسٹی آف گھینٹ بلجئیم سے ڈاکٹر کارلا ہرٹلیر, حسن ریاض طاہراور آئی ڈیک ایجوکیشن کنسلٹنٹ یونان کی جانب سے انٹونیو اور نتاشا شامل تھے۔
شرکاء سیمینار نے نئے نصاب میں سمارٹ ٹیکسٹائل کی شمولیت اور اسکے جدید ٹیکسٹائل انڈسٹری پر مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا
وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں پرنسپل ٹیکسٹائل کالج اور پروجیکٹ مینجر ڈاکٹر ڈاکٹرعبدالوقار راجپوت کو اس سیمینار کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیز اور اسے ٹیکسٹائل کالج, یونیورسٹی,طلبہ اور علاقے کے لئے ایک اہم سنگ میل قرار دیاش اور غیر ملکی مندوبین کی بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان آمد پر خصوصی کلمات ادا کیۓ ۔
تقریب کے آخر میں وائس چانسلر نے شرکاء میں شیلڈ تقسیم کیں، اور معزز بین الاقوامی مہمانوں کو ملتانی اجرک کا تحفہ پیش کیا.




















