Breaking NewsEducationتازہ ترین
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے ۔۔۔۔۔۔زکریا یونیورسٹی کا ڈسپیرٹی الاؤنس کا کیس روانہ

زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کو ڈسپیرٹی الاؤنس کی منظوری کا کیس آخر کار سیکرٹری ایچ ڈی کو ارسال کردیاگیا۔
تفصیل کے مطابق حکومت نے گزشتہ برس ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاونس دیا تھا ، جو تاحال زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کو نہیں ملا ، اس کی منظور سینٹ سے بھی لے لی گئی مگر یہ کیس گورنر کوارسال نہ کیا جاسکا۔
اس دوران پنجاب کی تقریبا ساری یونیورسٹیوں کے لئے اس الاؤنس کی منظوری دے دی گئی، ا ب زکریا یونیورسٹی نے سینٹ کے اجلاس کی منٹس کے ساتھ ڈسپیرٹی الاونس کا کیس سیکرٹری ایچ ای ڈی کوارسال کردیا ہے۔
جس میں کہاگیا ہے کہ اب تمام فورم سے اس کیس کی منظوری ہوچکی ہے، براہ مہربانی فوری طور پر حتمی منظوری دے کر مراسلہ جاری کیا جائے ۔




















