Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مالی سال21 – 2020 کے دوران 6928 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)نے رواں مالی سال21-2020 کے دوران مختلف استعدادکار کے6928ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ان کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد ایک لاکھ86ہزار505ہوگئی ہے ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئراکرام الحق کی ہدایت پر نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی، بہتروولٹیج اور سسٹم کی استعداد کار میں توسیع کے لئے جولائی2020ء تااپریل2021ء کے دوران10کے وی اے کا ایک ، 25کے وی اے کے4706، 50کے وی اے کے 1844، 100کے وی اے کے 216، 200کے وی اے کے113، 400کے وی اے کے18،630کے وی اے کے 27، 1000 اور1500 کے وی اے کا ایک، ایک ٹرانسفارمر نصب کیاگیاہے۔

میپکو ملتان سرکل میں 814، ڈی جی خان سرکل میں557، وہاڑی سرکل میں773، بہاولپور سرکل میں 926، ساہیوال سرکل میں1312، رحیم یار خان سرکل میں538، مظفرگڑھ سرکل میں 865، بہاولنگر سرکل میں 494اور خانیوال سرکل میں 649ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button