شعبہ ریاضی میں خواتین کا کردار : ویمن یونیورسٹی میں واک
شعبہ ریاضی میں خواتین کے کردار کےعالمی دن کے سلسلے میں دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں واک کا اہتمام کیا گیا۔جس کی صدارت رجسٹرار اور شعبہ ریاضی کی چیئرپرسن ڈاکٹر قمر رباب نے کی ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر رباب نے کہا کہ خواتین دنیا کے دیگر شعبوں کے طرح ریاضی میں بھی اپنی صلاحتیوں کو منوارہی ہیں ، ان کی ریسرچ کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، ویمن یونیورسٹی میں طالبات بھی اس ماٹو کولیکر اپنی جوہر دکھارہی ہیں ریاضی کا مضمون پوری دنیا میں ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور لوگ اس کی اختراعات سے مستفید ہو رہے ہیں طالبات ریاضی کی تمام شاخوں میں تحقیق کے نئے رجحانات مرتب کریں۔
لیکچرار ظل شمس نے کہا کہ شعبہ ریاضی ویمن یونیورسٹی ملتان تحقیق اور معاشی ترقی میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر قائدانہ اثر پیدا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔
ہماری طالبات اور اساتذہ اس مضمون میں نئے رجحانات کو سامنے لارہی ہیں ، بعد ازں ریاضی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شعبہ جاتی سطح پر تقریری اور کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں پوزیشن لینے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ دئے گئے۔




















