شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی کانفرنس جمعہ کو ہوگی

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے زیراہتمام 20 مئی بروز جمعۃ المبارک مکھیوں کے عالمی دن کے موقع پر مکھیوں کی ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
اس کانفرنس میں مکھیوں کی عمل زیرگی میں اہمیت ان کے تحفظ تنوع اور ان کے مصنوعی طریقے سے پرورش کے موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے۔
اس پروگرام میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور پوری دنیا کے اس شعبہ سے وابستہ ماہرین شرکت کریں گے۔
اس کانفرنس میں عمل زیرگی میں شامل شہد کی مکھیوں کی تصاویر کا مقابلہ بھی ہوگا۔ جس میں جیتنے والے طلباء کو انعام سے نوازا جائے گا۔
علاوہ ازیں مگس بانی کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
یہ کانفرنس ایک دن پر مشتمل ہوگی جس میں ریاست متحدہ ہائے امریکہ کے سائنسدان ڈاکٹر جوزف بطور سپیکر شرکت کریں گے ، اور اپنی تحقیق کی روشنی میں اظہار خیال کریں گے۔
میزبان کے طور پر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تمغہ امتیاز اور شعبہ زراعت کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید خصوصی شرکت کریں گے۔




















