زکریا یونیورسٹی : موبائل فون کے جعلی بل جمع کرانے والے پرووائس چانسلر کو بچانے کی کوشش، مزید 7 اساتذہ بھی پکڑے گئے

گزشتہ ہفتے زکریا یونیورسٹی کےپرووئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم خان کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے تھے، یو فون کمپنی نے ان بارے میں مکمل ثبوت فراہم کردئے تھے۔
یہ کیس وائس چانسلر آفس میں موجود ہے مگر وائس چانسلر اس پر کارروائی روکنے کا عندیہ دےدیا جبکہ دوسرے اساتذہ کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کردئے، جن کی بل بھی مشکوک تھے ۔
ان اساتذہ میں ڈاکٹر سہیل ارشد، ڈاکٹر عمار زیدی، خضرعباس، ڈاکٹر نجم الحق، ڈاکٹر محمد ابراہیم ، ڈاکٹر محمد نواز، اور ڈاکٹر محمد نعیم عاشق شامل ہیں۔
ان اساتذہ کے بلوں کی مالیت چھ ہزار سے لیکر 30 ہزار روپے تک ہے، انکوائری کمیٹی کا چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کو بنایا گیا ہے، انہوں نے انکوائری شروع کردی ہے۔
لیکن پرووائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان کے بلوں کی مالیت ایک لاکھ 40ہزار ہے کے خلاف فائل دبا لی گئی ہے ، جس سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر میرٹ کی باتیں کرتے ہیں لیکن من پسند افراد کی کرپشن کوچھپانے کی کوشش کی جاری ہے ،ایک سابق وائس چانسلر ڈاکٹر علیم کو بچانے کےلئے متحرک ہیں، جو افسوس ناک ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی میرٹ پر تمام اساتذہ کے ساتھ برابری کی سطح پر انکوائری کریں اور سزا دیں ۔



















