Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر کے دو لاکھ 54ہزار 202 اساتذہ کی سینارٹی لسٹ مرتب نہ ہوسکی

محکمہ سکولز نے تمام سی ای او کو اساتذہ کی سینارٹی لسٹ اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اب تک صرف 60 فیصد اساتذہ کی سینارٹی لسٹ اپ ڈیٹ ہوسکی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق سکیل 14کے اساتذہ میں صرف 48ہزار 555کی سینارٹی لسٹ اپ ڈیٹ ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ 50ہزار 862 منتظر ہیں ۔
گریڈ 15 کے صرف 35ہزار 333کی اپ ڈیٹ ہوئی، جب کہ 66ہزار 312اپ ڈیٹ کے منتظر ہیں۔
اسی طرح سکیل 16 میں 12 ہزار 432اساتذہ کی سینارٹی لسٹ اپ ڈیٹ ہوئی 37ہزار ابھی منتظر ہیں
واضح رہے محکمہ سکولز نے 30 مئی تک سینارٹی لسٹیں اپ ڈیٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے ۔




















